ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / فلسطینی صدر محمود عباس اسلام آباد پہنچ گئے

فلسطینی صدر محمود عباس اسلام آباد پہنچ گئے

Tue, 31 Jan 2017 21:15:50    S.O. News Service

اسلام آباد31جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)فلسطینی صدر محمود عباس پیر کے روز تین روزہ سرکاری دورے پر پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ محمود عباس کا یہ تیسرا دورۂ پاکستان ہے، جب کہ ان کے ہمراہ پانچ وزراء سمیت 17 افراد شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اس دورے میں عباس پاکستانی صدر ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف اور دفتر خارجہ کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔ پاکستان ایک آزاد فلسطینی ریاست کا حامی ہے اور پاکستانی موقف ہے کہ سن 1967 کی جنگ سے پہلے کی سرحدی حدودکے مطابق ایک آزاد فلسطینی ریاست قائم ہونا چاہیے۔


Share: